اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت میں فیس بک کا نیا اشتراک - فیس بک

معروف سوشل میڈیا سائٹ 'فیس بک' نے بھارت میں گلوبل الائنس فار ماس انٹرپرینیورشپ (جی اے ایم ای) کے ساتھ آج نئی دہلی میں اشتراک کا اعلان کیا ہے۔

facebook

By

Published : Apr 16, 2019, 4:56 PM IST


فیس بک کی جانب سے ایک پریس میں کہا گیا ہے کہ اس اشتراک کا مقصد روزگار پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کےساتھ ساتھ انٹر پرایئزز کو بھی مضبوط کرنا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق 2021 تک 50 لاکھ لوگوں کو ڈیجٹل اور انٹرپرایئزز میں تربیت دینے کی کوشش کرے گی۔

اس معاہدے کے مطابق جی اے ایم ای اور اس کے اشتراکی دیگر ادارے ڈیجٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعہ بازار کی ضرورتوں اور گراہک تک سامان کی فراہمی کریں گے۔

جی اے ایم ای کا قیام گذشتہ برس 2018 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد چھوٹے کاروباری اور خاص طور گھریلو طور تیار کی جانے والی اشیاء کو فروغ دینا ہے۔

تربیت کا پہلا سیشن اس برس شروع کیا جائے گا۔ کرناٹک، آندھراپردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر اور مہاراشٹر سمیت ملک کے 10 ریاستوں میں یہ کام شروع کیا جائے گا۔

اس کے ذریعہ دیہی علاقوں اور خصوصی طور پر خواتین دست کاروں کی جانب توجہ دی جائے گی۔

اس معاہدےپر تبصرہ کرتے ہوئے فیس بک بھارت اور وسط ایشیا کے سربراہ انکھی داس نے کہا کہ اگر خواتین اور نوجوانوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع دیتے ہیں تو ہم انہیں اقتصادی ترقی فراہم کرنے کے ساتھ سماجی اعتبار سے بھی ایک بہتر زندگی فراہم کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details