اردو

urdu

ETV Bharat / business

'کوفی ڈے انٹرپرائیزز' کا بی ایس ای اور این ایس ای سے معطلی کا امکان - معطلی

معروف اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای اور این ایس ای نے کوفی چین آپریٹر 'کیفے ڈے انٹرپرایئزیز' اور دھوکہ دہی سے متاثر سی جی پاور اور انڈسٹریئل سولیوشن کے سہ ماہی مالی نتائج پیش کرنے سے متعلق فہرست سازی کے معیار کی تعمیل نہ کرنے کے پاداش میں دونوں کمپنیوں کی حصص تجارت کو 3 فروری سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوفی ڈے انٹرپرائزیز'
کوفی ڈے انٹرپرائزیز'

By

Published : Jan 13, 2020, 4:54 PM IST

تا ہم اگر یہ کمپنیز بی ایس ای اور این ایس ای کی فہرست سازی کے اصولوں کی تعمیل 29 جنوری سے قبل پورا کر نے کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں ان کے حصص کی تجارت معطل نہیں کی جایئگی۔

بی ایس ای اور این ایس ای کا کہنا ہے کہ سکیوریٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے لسٹنگ کی معار کو پورا نہ کرتے ہوئے دونوں فرمز نے جون 2019 اور ستمبر 2019 کے سہ ماہی کے مالی نتائج پیش نہ کرنے کے ساتھ ہی عدم تعمیل کی کے لئے عائد کی گئی رقم کی ادائگی بھی نہیں کی ہے۔

سیبی کے 'ضابطہ 33' کی تکمیل نہ کرنے کے پاداش میں دنوں کمپنیوں کی سکیوریٹیز کی خریدوفروخت تین فروری 2020 سے معطل کر دی جایئگی۔ ان دنوں کمپنیوں نے مسلسل دو سہ ماہی جون 2019 اور ستمبر 2019 میں سیبی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سیبی کی 'ضابطہ 33' مالی نتائج پیش کرنے کے تعلق سے ایک ضابطہ ہے۔

اس کے علاوہ ایکسچینجز نے 10 جنوری سے اگلے نوٹس کے جاری ہونے تک دونوں کمپنیوں کی پروموٹر شیئر ہولڈنگ کو منجمد کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details