ایکسس بینک میں ادائیگی اور کریڈیٹز کے ایکزیکیٹیو نائب صدر سنجیو موگھے نے میڈیا کو بتایا کہ ' اس نئے اقدام کے تحت فلپ کارڈ سے اشتراک کے ساتھ رقم کی تیز تر منتقلی کے لیے کریڈیٹ کارڈز جاری کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ اگلے ایک برس میں دس لاکھ گاہکوں تک کریڈیٹ کارڈ کی سہولت مہیا کرانا ہے۔ بینک اس سے پہلے 6.17 ملین کارڈ جاری کرچکی ہے۔'
سنجیو موگھے کے مطابق فلپ کارٹ۔ ایکسس بینک کا مشترکہ کریڈیٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے جوائننگ فیس 500 روپیے اور سالانہ 500 روپیے ادا کرنا ہوگا۔ یہ دو لاکھ قرض کی سہولت تک محدود ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس نئے کارڈ کے ذریعے آن لائن خریداری پر ڈیڑھ فیصد کا کیش بیک دیا جائے گا۔ اسی طرح کثیر تعداد میں خریداری (مرچنٹ شاپنگ) پر پانچ فیصد تک کیش بیک کی چھوٹ دی جائے گی۔