اردو

urdu

ETV Bharat / business

چائے باغات کے ورکروں کو حکومت مکانات فراہم کرے گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ”چائے سندری“ اسکیم کی شروعات کی ہے تاکہ چائے باغا ت کے ورکروں کے لیے مکانات کی تعمیر کی جاسکے۔ ہم چائے باغات کے ورکروں کے لیے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔'

West Bengal: Government to Build Houses for Tea Workers Under Chai Sundari Scheme
West Bengal: Government to Build Houses for Tea Workers Under Chai Sundari Scheme

By

Published : Sep 30, 2020, 8:00 PM IST

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 2021کے اسمبلی انتخابات سے قبل چائے باغات کے کوورکروں کو تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت 3,694چائے باغات کے ورکروں کے لیے جلپائی گوڑی اور علی پور دوار میں 'چائے سندری' اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کرائے گی۔ اس کے علا وہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے تمام رفیوجی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

علی پور دوار اور جلپائی گوڑی میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”چائے سندری“ اسکیم کو اگلے تین برسوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ”چائے سندری“ اسکیم کی شروعات کی ہے تاکہ چائے باغا ت کے ورکروں کے لیے مکانات کی تعمیر کی جاسکے۔ ہم چائے باغات کے ورکروں کے لیے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ اسکیم انتخابات کے پیش نظر شروع نہیں کیا گیا ہے بلکہ چائے باغات کے ورکروں کا ایک عرصے سے مطالبہ تھا ہم نے اس کے پیش نظریہ اسکیم شروعات کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سات چائے باغات جلپائی گوڑ ی میں 1053اور علی پور دوار میں 2641چائے باغات کے ورکروں کیلئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلے تین برسوں میں تمام چائے باغات کے ورکروں کو مکانات فراہم کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ محکمہ مکانات کی تعمیر کرے گی اور محکمہ ارضیات اور لیبر زمین فراہم کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی و مرکزی زمین پر آباد تمام رفیوجی کالونیوں کو حکومت بنگال نے منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔'

ممتا بنرجی نے ریاستی افسرا ن سے کہا کہ جلد ہی اس طرح کے کالونیوں کے باہر سائن بورڈ لگادے جائیں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو ذات سرٹیفکٹ کے لیے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں درخواست دینے کے لیے کسی سرکاری افسران سے تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ از خود تصدیق کردیں۔ ممتا بنرجی نے پولس انتظامیہ سے کہا کہ فیک نیوز پر قابو پانے کیلئے مضبوط سوشیل نیٹ ورک قائم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details