اردو

urdu

ETV Bharat / business

ہری سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں؟

آزاد پور منڈی آنیئن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجندر شرما نے کہا کہ 'جنوبی بھارت میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے فصل خراب ہونے سے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے پیاز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اگلے ایک یا دو دن میں پیاز کی قیمت میں ایک بار پھر نرمی آئے گی۔'

vegetable prices on the -sky due to heavy rain
vegetable prices on the -sky due to heavy rain

By

Published : Aug 21, 2020, 6:36 PM IST

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے ہری سبزیوں کی آمد گھٹنے سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت ہری سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ دہلی - این سی آر میں بینگن، لوکی اور ترائی بھی 50 روپے کلو مل رہی ہیں۔ گوبھی 120 روپے کلو اور شملہ مرچ 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔ پیاز جو 20 روپے کلو مل رہا تھا، اب 30 روپے کلو سے زیادہ قیمت پر ملنے لگا ہے۔

آزاد پور منڈی آنیئن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجندر شرما نے کہا کہ 'جنوبی بھارت میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے فصل خراب ہونے سے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے پیاز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اگلے ایک یا دو دن میں، پیاز کی قیمت میں ایک بار پھر نرمی آئے گی۔'

جمعہ کے روز آزاد پور منڈی میں پیاز کی تَھوک قیمت 15 روپے فی کلو تھی جبکہ آلو کی تَھوک کی قیمت 13 سے 44 روپے فی کلو تھی، ٹماٹر کی تَھوک قیمت 8 سے 43.50 روپے فی کلو تھی۔ شرما نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن جن سبزیوں کی لائف زیادہ ہوتی ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے خوردہ سبزی کاروبار کرنے والے سنیل یادو نے بتایا کہ 'سبزیاں تَھوک میں ہی زیادہ قیمت پر آرہی ہیں لہذا وہ زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔

یادو نے کہا کہ اونچی قیمت پر خریداری سے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ فروخت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں لوگ ڈھائی کلو ترائی 50 روپے میں خریدتے تھے، اب ایک کلو کی قیمت 50 روپے ہوگئی ہے۔ اس لیے طلب میں کمی آگئی ہے۔'

سبزیوں کی افراط زر گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔ گذشتہ ماہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر خوردہ افراط زر 6.93 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ صارفین کی فوڈ پرائس انڈیکس (سی ایف پی آئی) کی بنیاد پر فوڈ افراط زر جولائی میں 9.62 فیصد تھی۔ اس میں سبزیوں کی افراط زر میں گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی میں 11.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details