اردو

urdu

ETV Bharat / business

امریکہ ۔ چین تجارتی جنگ ختم ہونے کا امکان - چینی نائب صدر لیو ہی سے تبادلہ خیال

امریکی تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) نے کہا کہ 'واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ ختم ہونے کی راہ پر ہے۔'

فائل فوٹو

By

Published : Oct 26, 2019, 8:36 PM IST

خبر رساں ادارے ایف کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے میں چینی نائب صدر لیو ہی سے تبادلہ خیال کے بعد یو ایس ٹی آر رابرٹ لائٹائزر اور مالیاتی سکریٹری اسٹیون منشین نے باضابطہ اعلان کیا۔

بیان کے مطابق بات چیت کے دوران اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک معاہدے کی کچھ شقوں کو مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ مزید ذیلی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ عنقریب اس سلسلے میں اہم لوگوں کو ایک بار پھر بات چیت کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

اس کے چند منٹ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے کہا کہ' بات چیت صحیح راہ پر چل رہی ہے اور چین میں بہت کچھ ہو رہا ہے'۔

انہوں نے کہا 'وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بے چین ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details