آر بی آئی کی جانب سے دو دن قبل ’بھارت میں تجارتی بنکز میں گورننز‘ کے عنوان سے ایک مقابلہ جاری کیا گیا جبکہ اگر اس پر عمل آوری کی جاتی ہے تو اودئے کوٹک کو اپنے عہدوں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ مقالہ کے مطابق سی ای او اور ڈبلیو ٹی ڈی کی میعاد کو صرف دس سال تک کےلیے محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وہ پروموٹر گروپ سے ہو لیکن اگر وہ غیرپروموٹر گروپ سے ہوتو معیاد کو 15 سال کرنے کی تجویز ہے۔
اودئے کوٹک نجی شعبہ کے بنکنگشعبہ میں سب سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دینے والے سی ای اوز میں شامل ہیں وہ 2003 سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔