اب ریاستی حکومت کے لیے اہم چیلنج ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے بنکرز اور دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کو کیسے روزگار فراہم کیا جاسکے'۔
بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' اتر پردیش حکومت کی ریاستی وزیر نیل کنٹھ تیواری اور دیگر وزراء سے اس موضوع پر بات ہوئی ہے۔ مزید وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بنارس میں ٹیکسٹائل پارک قائم کیا جائے گا جس سے نہ صرف صرف مقامی بنکرز کو روزگار میسر ہوگا بلکہ مہاجر مزدوروں کو بھی بھی بڑے پیمانے پر روزگار میسر ہو گا'۔
بہل نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں مقامی بنکر بے روزگار ہوئے ہیں اس کے علاوہ سورت، گجرات مہاراشٹر سے آئے ہوئے مزدور بھی روزگار کی تلاش میں ہیں جس پر ریاستی حکومت کا بیان ایک امید کی کرن ہے کہ بنارس میں ٹیکسٹائل پارک کا قیام ہوگا۔'
بہل نے کہا کہ' ٹیکسٹائل پارک میں سبسیڈی پر زمین فراہم کرنے اور مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے بجلی بھی سبسڈی پر دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس سے ایک بڑے پیمانے پر کپڑا کاروبار کے انڈسٹری کا قیام ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ' ٹیکسٹائل پارک کے منصوبے سے نہ صرف بنارس کا نام ہوگا بلکہ قومی سطح پر بھی بنارس منفرد مقام حاصل کرے گا۔' انہوں نے کہا کہ امید ک جارہی ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہت جلد بنارس کے بنکروں کے لیے راحت افزا اعلان کریں گے'۔