اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت میں ٹیلی گرام صارفین 50 کروڑ سے تجاوز

بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیلی کام مارکیٹ اور ڈیٹا کا سب سے بڑا صارف ہے۔ 30 اکتوبر 2020 تک ملک میں کل 117 کروڑ ٹیلیفون کنیکشن موجود تھے۔

Telegram crosses 500-mn subscriber mark led by user additions in Asia
Telegram crosses 500-mn subscriber mark led by user additions in Asia

By

Published : Jan 13, 2021, 9:03 PM IST

میسجنگ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ واٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی کے تنازع کے بعد حالیہ کچھ دنوں میں ٹیلی گرام صارفین میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ٹیلی گرام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 2.5 کروڑ نئے صارفین شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' جنوری کے پہلے ہفتے میں ان کے کل صارفین 50 کروڑ کو تجاوز کرچکے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حالانکہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اسے بھارت میں کتنے نئے صارف موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے 38 فیصد نئے صارفین ایشیاء سے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 فیصد نئے صارفین یورپ سے 21 فیصد لاطین امریکہ سے اور آٹھ فیصد مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ سے ہیں۔

سینسر ٹاور کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی گرام نے 6 سے 10 جنوری تک بھارت میں 15 لاکھ نئے ڈاؤن لوڈ حاصل کیے ہیں۔

بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیلی کام مارکیٹ اور ڈیٹا کا سب سے بڑا صارف ہے۔ 30 اکتوبر 2020 تک ملک میں کل 117 کروڑ ٹیلیفون کنیکشن موجود تھے۔ جن میں سے 115 کروڑ موبائل رابطے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details