ممبئی: عالمی سطح سے ملے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی، انرجی، دھات، ٹیک ریئلٹی، آٹو وغیرہ گروپوں میں ہوئی شدید منافع وصولی سے سینسیکس پیر کو 1145 پوائنٹز گر کر 50 ہزار پوائنٹز سے نیچے 49744 پوائنٹز پر آگیا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 306 پوائنٹز پھسل کر 14642.25 پوائنٹز پر آگیا۔
سینسیکس 1145 پوائنٹز اور نفٹی 306 پوائنٹ پھسلا - این ایس ای
منافع وصولی سے شیئر بازار بدحال، سینسیکس 1145 پوائنٹ اور نفٹی 306 پوائنٹ پھسلا۔
Sensex tanks 1,145 points, Nifty ends below 14,700 dragged by financials, IT, auto stocks
بی ایس ای کا سینسیکس 1145.44 پوائنٹز پھسل کر 49744.32 پوائنٹز پر اور این ایس ای کا نفٹی 339.50 پوائنٹز گر کر 14642.25 پوائنٹز پر آ گیا ۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ کم دیکھا گیا۔ بی ایس پی کا مڈکیپ 1.34 فیصد اتر کر 19766.23 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.01 فیصد گر کر 19661.89 پوائنٹز پر رہا۔
یو این آئی