اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس 1.97 فیصد اضافے کے ساتھ 50540.48 پوائنٹس پر بند ہوا - nifty ends above 15,150

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 269.25 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 15175.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ 03 مارچ کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔

Sensex surges 975 points, Nifty ends above 15,150 led by banks, financials
Sensex surges 975 points, Nifty ends above 15,150 led by banks, financials

By

Published : May 21, 2021, 8:42 PM IST

گھریلو شیئر بازار میں آج زبردست تیزی رہی اور سینسیکس 50500 پوائنٹس اور نفٹی 15150 پوائنٹس سے آگے بڑھ گیا۔

مسلسل دو دن کی گراوٹ سے ابھرتا ہوا بی ایس ای کا 30 پوائنٹس کا شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 975.62 پوائنٹس یعنی 1.97 فیصد بڑھ کر 50540.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ امسال 12 مارچ کے بعد یہ پہلی بار 50500 پوائنٹس کے اوپر بند ہوا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 269.25 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 15175.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا یہ 03 مارچ کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔

بینکنگ اور فائنانس کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ تیزی تھی۔ آٹو، آئی ٹی اور ٹیک کے شعبے میں بھی سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بجلی ریئلٹی، ٹیلی کمیونیکیشن اور یوٹیلٹیز گروپس کے انڈیکس بھی فائدے میں رہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کا زور رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.82 فیصد مضبوط ہو کر 21485.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چھوٹی کمپنیوں کا انڈیکس اسمال کیپ 0.65 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23130.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details