اردو

urdu

ETV Bharat / business

تاریخی بلندی پر حصص مارکیٹ

سینسیکس 176.72 پوائنٹس کے اضافے سے 52،477.19 پر کھلا اور 52626.64 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 300.65 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے سے 52،601.12 پوائنٹس پر کاروبار کررہا تھا۔

تاریخی بلندی پر حصص مارکیٹ
تاریخی بلندی پر حصص مارکیٹ

By

Published : Jun 11, 2021, 2:32 PM IST

گذشتہ کئی دنوں سے کووڈ 19 کے کیسز میں مسلسل کمی کی وجہ سے جمعہ کی صبح گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا اور بی ایس ای سنیکس پہلی بار 52،600 پوائنٹس کو عبور کرگیا۔
سینسیکس 176.72 پوائنٹس کے اضافے سے 52،477.19 پر کھلا اور 52626.64 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 300.65 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے سے 52،601.12 پوائنٹس پر کاروبار کررہا تھا۔

آئی ٹی، ٹیک اور بجلی سیکٹر کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں نے ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی۔ سنسیکس اس سے قبل 16 فروری کے درمیان 52،516.76 پوائنٹس پر چڑھ گیا تھا جبکہ مارکیٹ بند ہونے کے وقت (7 جون کو) اس کی ریکارڈ سطح 52،328.51 پوائنٹس تھی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 58.70 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،796.45 پر کھلا اور 15،835.55 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ تادم تحریر یہ 84.30 پوائنٹس یا 0.54 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 15822.05 پر کاروبار کررہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details