عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے باوجود گھریلو سطح پر کاروبار کے آخری مرحلہ میں ہوئی فروخت کی وجہ سے ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد بازار معمولی گراوٹ میں رہا۔
شروعاتی کاروبار میں 52516.76 پوائنٹز کے اونچی سطح پر پہنچنے کے بعد بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس پچا س پوائنٹ گرکر 52104.17 پوائنٹز پر بند ہوا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 1543 1.75کی اونچی سطح پر پہنچنے کے بعد 1.27 پوائنٹز کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 15313.45 پوائنٹز پر رہا۔
بڑی کمپنیوں پر مبنی سینسیکس جہاں گراوٹ میں رہا وہیں چھوٹی اور درمیانہ کمیپنیوں میں دیوالی رہی جس سے بی ایس سی کا مڈکیپ 0.19فیصد چڑھ کر 2022 8.07 پوائنٹز اور اسمال کیپ 0.43فیصد بڑھ کر 19778.67 پوائنٹز پر رہا۔