اردو

urdu

ETV Bharat / business

شیئر بازار میں تیزی کا رجحان برقرار، سینسیکس 50200 کے پار - sensex ends above 50k for first time

بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا کیونکہ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.38 فیصد اضافے کے ساتھ 19،314.24 پر رہا اور اسمال کیپ 1.47 فیصد اضافے کے ساتھ 18،919.47 پر بند ہوا۔

sensex makes history ends above 50k for first time
sensex makes history ends above 50k for first time

By

Published : Feb 3, 2021, 7:17 PM IST

ممبئی: عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشارے کے ساتھ گھریلو سطح پر عام بجٹ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی وجہ سے آج شیئر بازار میں مسلسل تیسرے روز تیزی درج کی گئی، بی ایس ای کا سینسیکس 50،255 پوائنٹز کے پار ہوگیا اور ساتھ ہی نفٹی 142 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 14،789 پر بند ہوا۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 458.03 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 50،255.75 پوائنٹز اور این ایس ای نفٹی 142.10 پوائنٹز اضافے سے 14،789.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔

بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا کیونکہ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.38 فیصد اضافے کے ساتھ 19،314.24 پر رہا اور اسمال کیپ 1.47 فیصد اضافے کے ساتھ 18،919.47 پر بند ہوا۔

بی ایس ای میں آج کل 3141 کمپنیوں کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 1،783 کمپنیوں کے حصص سبز نشان اور 1،262 سرخ نشان میں بند ہوا، جبکہ باقی 156 کمپنیوں کے حصص دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر جوں کی توں رہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details