اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسکس 1939 پوائنٹز اور نفٹی 568 پوائنٹز کی گراوٹ

بی ایس ای کا سنسیکس 1939.32 پوائنٹز گر کر پچاس ہزار کی سطح سے نیچے 49099.99 پوائنٹز پر آگیا اور این ایس ای کا نفٹی بھی 568.26 پوائنٹز گر کر 14529.15 پوائنٹز پر رہا۔

Sensex falls 1,939 points, Nifty settles below 14,550
Sensex falls 1,939 points, Nifty settles below 14,550

By

Published : Feb 26, 2021, 5:48 PM IST

امریکہ میں سود کی شرحوں میں اضافہ کی امید اور شام پر امریکہ کے حملے کی خبر سے عالمی بازار میں ہوئی زبردست فروخت کا اثر آج گھریلو شیئر بازر پر بھی نظر آیا جس سے گھریلو سطح پر تقریباً 4 فیصد کی گراوٹ نظر آئی۔ اس سے بی ایس ای کا سنسیکس 1939.32 پوائنٹز گرکر پچاس ہزار کی سطح سے نیچے 49099.99 پوائنٹز پر آگیا اور این ایس ای کا نفٹی بھی 568.26 پوائنٹز گرکر 14529.15 پوائنٹز پر رہا۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل کرنسی لانے کی تیاری میں ریزرو بینک: داس

جمعرات کو امریکی بازار میں زبردست گراوٹ نظر آئی۔ امریکی وال اسٹریٹ بازار کا مین انڈیکس لڑکھڑا گیا۔ اصل میں امریکہ کے ٹریزری بونڈ کے ایلڈ میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے وہاں سود کی شرح میں اضافہ کے آثار بنے ہیں۔ اس کی فکر میں شیئر بازار ٹوٹا۔ امریکی بازار میں ٹکنالوجی شیئر کافی ٹوٹ گئے۔

اس کے اثر سے آج ایشیائی اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ نظر آئی۔ جاپان کا نکئی 3.99 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ 3.64 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.12فیصد ٹوٹ گیا۔ یوروپی بازار بھی لال نشان میں کھلے، اس کے بعد شا م پر امریکی ایئراسٹرائک کی خبرو ں سے بازار بالکل پست ہی ہوگیا۔

یو این ائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details