ممبئی: ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئر فروخت کے دباؤ میں آج سینسیکس میں معمولی انحطاط تھا جبکہ نفٹی مسلسل تیسرے دن ہرے نشان میں بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 14.37 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کم ہو کر 50637.34 پر آ گیا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 10.75 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کے اضافے میں 15208.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو 03 مارچ کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔
کووڈ-19 کے گذشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ سے کم نئے کیسز کے آنے کے سبب بازار میں صبح اچھی تیزی تھی اور سنسیکس 300 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا۔ بعد میں اس کی تیزی کم ہوتی گئی اور دوپہر کے بعد سینسیکس اور نفٹی لال نشان میں اتر گئے۔ بالآخر سینسیکس گراوٹ میں ہی بند ہوا جبکہ نفٹی واپسی کرنے میں کامیاب رہا۔