ممبئی: بینکنگ اور فائنانس کمپنیوں میں جاری خرید کی قیمت پر بی ایس ای کا سینسیکس آج کاروبار کے دوران تقریباً ڈھائی سو پوائنٹس بڑھ کر 53129.37 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ آخری وقت میں بازار میں فروخت حاوی ہونے سے بالآخر 18.82 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کم ہو کر 52861.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 16.10 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد کم ہو کر 15818.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا جو اس کی دوسری اعلیٰ سطح ہے۔
- مزید پڑھیں:خدمات کے شعبے میں 11 ماہ کی سب سے تیز گراوٹ
- کاروباری سرگرمیاں چھٹے ہفتے بڑھی: نمورا کی رپورٹ
ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسِس جیسی بڑی کمپنیوں میں تخفیف سے بازار پر دباؤ بنا۔ وہیں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، دیگر بینکوں اور مالیاتی کمپنیون میں تیزی تھی۔