اردو

urdu

ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری، سینسیکس 47 ہزار کے پار - market update news in urdu

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 123.95 پوائنٹز یعنی 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 13،873.20 پوائنٹز کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست تیزی درج کی گئی۔

Sensex ends above 47k for first time, Nifty tops 13,870
Sensex ends above 47k for first time, Nifty tops 13,870

By

Published : Dec 28, 2020, 8:37 PM IST

ممبئی: کووڈ ۔19 کی ویکسین جلد آنے کی امید کی خبروں نے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بہار رہی اور بی ایس ای سینسیکس 380.21 پوائنٹز یعنی 0.81 فیصد کے اضافے کے ساتھ 47،353.75 پوائنٹز کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس چار دنوں میں ایک ہزار آٹھ سو پوائنٹز کا اضافہ ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 123.95 پوائنٹز یعنی 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 13،873.20 پوائنٹز کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست تیزی درج کی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 17،823.23 پوائنٹز اور اسمال کیپ 1.49 فیصد اضافے کے ساتھ 17،938.59 پوائنٹز پر بند ہوا۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کووڈ ۔19 ویکسین جنوری میں کسی بھی وقت ملک میں شروع ہو سکتی ہے۔ نیز ماہرین نے کہا ہے کہ ویکسین بھی کارگر ثابت ہوگی۔ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرڈیننس ریلیف پیکیج آرڈیننس پر دستخط کرنے سے بھی دلال اسٹریٹ میں سرمایہ کاروں میں جوش ملا۔

آج مارکیٹ میں آل راؤنڈ خرید رہی۔ بینکاری اور مالیاتی کمپنیوں نے سینسیکس کے حصول میں سب سے زیادہ تعاون دیا ۔ سینسیکس کمپنیوں میں ٹائٹن اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئر میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ ایل اینڈ ٹی اور الٹراٹیک کے شیئر میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونیلیور میں سب سے زیادہ قریب نصف فیصد کی گراوٹ رہی۔

کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے باعث بیشتر غیر ملکی اسٹاک مارکیٹ بند رہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details