عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر دھاتوں، توانائی، بجلی اور تیل اور گیس جیسے گروپوں میں خرید کے باوجود آٹو، بینکنگ، فائنانس اور آئی ٹی وغیرہ گرپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زائد گراوٹ درج کی گئی۔ Stock Market Ends Lower
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 778.38 پوائنٹس گر کر 55468.90 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 187.95 پوائنٹس گر کر 16605.95 پوائنٹس پرآگیا۔ بی ایس ای میں بڑی کمپنوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کم رہی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 23316.56 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.12 فیصد گرکر 26631.33 پوائنٹس پرآ گیا۔ Sensex Ends 778 pts Lower at 55,468, Nifty Holds just Above 16600
بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ گرواٹ میں رہے جن میں آٹو 2.87 فیصد، بینک 2.25 فیصد، فائنانس 2.07 فیصد، سی ڈی جی ایس 1.73 فیصد، ہیلتھ کیئر 1.23 فیصد، ریئلٹی 1.23 فیصد، کیپٹل گڈز 0.75 فیصد، سی ڈی 0.58 فیصد، ٹیلی کام 1.62 فیصد، ٹیک 0.63 فیصد، آئی ٹی 0.54 فیصد اور ایف ایم سی جی 0.36 فیصد شامل ہیں ۔ اضافے میں رہنے والے گروپوں میں میٹلز 4.58 فیصد، تیل اور گیس 1.06 فیصد، پاور 1.38 فیصد، رئیلٹی 1.52 فیصد، توانائی 1.73 فیصد اور بیسک مٹریل 1.07 فیصد شامل ہے۔