اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس، نفٹی میں مسلسل پانچویں دن گراوٹ

انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ کی کمپنیوں میں جہاں سب سے زیادہ 801.82 پوائنٹز کی گراوٹ درج کی گئی وہیں بینکنگ میں 466.08 پوائنٹز اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں 377.82 پوائنٹز کی بڑی گراوٹ درج کی گئی۔

Sensex ends 585 pts lower; Nifty at 14,558
Sensex ends 585 pts lower; Nifty at 14,558

By

Published : Mar 18, 2021, 9:14 PM IST

ممبئی: عالمی سطح پر تمام اہم انڈیکس میں درج کیے گئے اضافے کے باجود انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ سمیت ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں شدید فروخت سے گھریلو سطح پر جمعرات کو شیئر بازار میں مسلسل پانچویں دن گراوٹ درج کی گئی۔ سنسیکس اور نفٹی میں گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز سے ہی گراوٹ جاری ہے۔

سنسیکس جہاں 585.10 پوائنٹز کم ہو کر 49216.52 پوائنٹز پر بند ہوا‘ وہیں نفٹی بھی 163.45 پوائنٹز کم ہو کر 14557.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔ حالانکہ دن کی شروعات میں اضافہ دیکھا گیا اور گذشتہ روز کے مقابلے بی ایس ای کا سینسیکس 360 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 134 پوائنٹز کی اچھال کے ساتھ کھلا۔ سیشن کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ سمیت ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی مسلسل پانچویں دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

اس دوران بڑی، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی شدید فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.33 فیصد کم ہو کر 20 ہزار سے نیچے آتے ہوئے 19776.71 پوائنٹز اور اسمال کیپ 1.58 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 20386.16 پوائنٹز پر رہا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ کی کمپنیوں میں جہاں سب سے زیادہ 801.82 پوائنٹز کی گراوٹ درج کی گئی وہیں بینکنگ میں 466.08 پوائنٹز اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں 377.82 پوائنٹز کی بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ بینکنگ اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں گذشتہ روز بھی شدید گراوٹ درج کی گئی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details