عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں چھ فیصد سے زیادہ اضافہ کی بدولتآج شیئر بازار(Stock Market) ایک دن کی گراوٹ سے نکل کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔
ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائرکٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے گیسی فکیشن انڈرٹیکنگ کو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو ٹرانسفر کرنے کے لیے ایک اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد آج اس کے شیئر کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔
آر آئی ایل کے اس اعلان سے آج شیئر مارکٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای (Sensex) کا نڈیکس 454.10 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای)کا نفٹی 121.20 پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔ مڈکیپ 174.79پوائنٹ بڑھ کر 25,675.41پوائنٹ اور اسمال کیپ 247.69پوائنٹ چرھ کر 28,822.75پوائنٹ پر رہا۔