عالمی سطح پر تیزی اور معیشت کو مضبوط رہنے کی امید سے سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت اتبدا میں گھریلوشیئربازار میں تیزی درج کی گئی اسی کے ساتھ سینسیکس 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچا، جبکہ آخری وقت میں Stock Market Ends Lower فروخت کے دباؤ میں گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 90.99 پوائنٹس گر کر 57,806.49 پوائنٹس Sensex Ends Down اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 19.65 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17213.60 پوائنٹس پررہا۔
تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کا جذبہ مضبوط رہا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 24,684.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 29,066.03 پوائنٹس پر رہا۔