اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس پہلی بار 49 ہزار کے پار - sensex news today

سینسیکس 469.80 پوائنٹز کی سبقت کے ساتھ 49,252.31 پوائنٹز پر کھلا۔ یہ پہلی بار کاروبار کے دوران 49 ہزار پوائنٹز کے پاس پہنچا ہے۔

Sensex closes above 49k for first time; IT stocks shine
Sensex closes above 49k for first time; IT stocks shine

By

Published : Jan 11, 2021, 6:24 PM IST

ممبئی: ملک میں کووڈ -19 ٹیکاکاری کی سمت میں ہوئی ترقی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی لیوالی کے دم پر گھریلو شیئر بازاروں میں مضبوطی کی فہرست پیر کو بھی جاری رہی اور بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس پہلی بار 49 ہزار پوائنٹز کے اوپر پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 14,400 پوائنٹز کے ذہنی سطح کے پار پہنچنے میں کامیاب رہا۔

سینسیکس 469.80 پوائنٹز کی سبقت کے ساتھ 49,252.31 پوائنٹز پر کھلا۔ یہ پہلی بار کاروبار کے دوران 49 ہزار پوائنٹز کے پاس پہنچا ہے۔ ابتدائی کاروبار میں ایک وقت یہ 49,269.02 پوائنٹز تک بھی پہنچا۔ کاروبار کے اختتام تک بی ایس ای کا سینسیکس 486.81 پوائنٹز یا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 49،269.32 پوائنٹز پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:ملکی زرمبادلہ 585 بلین ڈالر سے تجاوز

نفٹی بھی 126.80 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 14,474.05 پوائنٹپر کھلا اور 14,479.70 پوائنٹ تک پہنچا۔ خبر لکھے جاتے وقت یہ 104.50 یعنی 0.73 فیصد کی سبقت میں 14,451.75 پوائنٹ پر رہا۔

سینسیکس میں آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے ساتھ بینکنگ اور آٹو گروپوں میں بھی تیزی رہی۔ انفوسس کے شیئر پانچ فیصد کی سبقت میں رہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details