پیر کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے مختلف گروپ کی کمپنیوں بشمول ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس اندسٹریز، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی اور بجاج فنانس کی زبردست خریداری کی وجہ سے نئی تاریخ رقم کی اور سنسیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس اب تک کے سیشن کے دوران 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ اونچائی تک پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 16881.35 پوائنٹس کی نئی چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ 205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا اور یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں خریداری شروع ہونے کے بعد سنسیکس 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کر رہا ہے۔