اردو

urdu

ETV Bharat / business

ڈالر کے مقابلے روپے 17 پیسے مضبوط

گزشتہ روز بھارتی کرنسی کی قیمت پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ 76.20 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ آج شروع سے ہی روپے مضبوط رہا اور یہ چار پیسے اضافے کے ساتھ 76.16 ڈالر فی ڈالر پر کھلا۔

Rupee surges 17 paise to 76.03 against US dollar
Rupee surges 17 paise to 76.03 against US dollar

By

Published : Jun 22, 2020, 5:47 PM IST

ممبئی: دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے نرم پڑنے کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے ڈالر کے مقابلے 17 پیسے اضافے کے ساتھ 76.03 روپے فی ڈالر ہوگیا۔

گزشتہ روز بھارتی کرنسی کی قیمت پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ 76.20 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ آج شروع سے ہی روپے مضبوط رہا اور یہ چار پیسے اضافے کے ساتھ 76.16 ڈالر فی ڈالر پر کھلا۔ اس کے بعد اس کا گراف لگاتار اوپرکی طرف بڑھتا رہا۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں یہ مضبوط ہوکر 75.98 ڈالر فی ڈالر ہوگیا تھا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 17 پیسے کے اضافے کے ساتھ فی ڈالر 76.03 روپے پر بند ہوا۔ دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں آج ڈالر انڈیکس میں 0.25 فیصد کی گراوٹ رہی۔ اس سے روپے کو تقویت ملی۔ گھریلو بازار وں میں نصف فیصد کی تیزی سے بھی بھارتی کرنسی کو مضبوطی حاصل کرنے میں مدد ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details