روپے میں گزشتہ دن کی تیزی کے بعد کمی آئی اور انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے کی قدر (Rupee slumps 12 paise) میں 12 پیسے کی کمی کے ساتھ 74.52 روپے فی ڈالر پر آگیا، کیونکہ ڈالر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہوا۔
گزشتہ کاروباری دن روپے دو پیسے اضافے کے ساتھ 74.40 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔
ابتدائی تجارت میں روپے 15 پیسے کی کمی کے ساتھ 74.55 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ میں 74.58 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ فروخت کے باعث یہ 74.47 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 74.40 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 12 پیسے گر کر 74.52 روپے فی ڈالر پر آ گیا۔
مزید پڑھیں:
یواین آئی