اردو

urdu

ETV Bharat / business

ڈالر کے مقابلے روپے سات پیسے مضبوط - بھارتی روپے پیر کے روز سات پیسے کےاضافے

خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک کی درآمدات کا بل کم ہوتا ہے، جس سے بھارتی کرنسی کو تقویت ملتی ہے۔

Rupee settles 7 paise higher at 73.38 against US dollar
Rupee settles 7 paise higher at 73.38 against US dollar

By

Published : Sep 21, 2020, 7:20 PM IST

مبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ کے باوجود عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور پڑنے سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں بھارتی روپے پیر کے روز سات پیسے کےاضافے کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 73.38 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی روپے 20 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.45 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا تھا۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک کی درآمدات کا بل کم ہوتا ہے، جس سے بھارتی کرنسی کو تقویت ملتی ہے۔

ڈالر کے کمزور پڑنے سے ابتدائی تجارت میں روپے دو پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.43 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا اور دن کے کاروبار کے دوران 73.50 روپے کی کم ترین سطح اور 73.26 کی بلند ترین سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں ڈالر کے مقابلے روپے 73.38 روپے کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ کاروباری سیشن کے مقابلے میں سات پیسے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details