اردو

urdu

ETV Bharat / business

خام تیل کی قیمت بڑھنے سے روپے 23 پیسہ کمزور - rupee declines by 23 paise news in urdu

انڈین کرنسی تین دن میں 36 پیسے کمزور ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز یہ نو پیسے کمزور ہو کر 74.2 روپیے فی ڈالر پر تھی۔

Rupee declines by 23 paise to end at 74.55 against dollar
خام تیل کی قیمت بڑھنے سے روپے 23 پیسہ کمزور

By

Published : Jul 1, 2021, 8:13 PM IST

ممبئی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے دباؤ میں انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے آج 23 پیسے کمزور ہوا اور کاروبار کا اختتام ایک ڈالر 74.55 روپیے کا فروخت ہوا۔

انڈین کرنسی تین دن میں 36 پیسے کمزور ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز یہ نو پیسے کمزور ہو کر 74.2 روپیے فی ڈالر پر تھی۔

روپیے پر آج شروع سے ہی دباؤ تھا۔ یہاں پانچ پیسے کمزور ہو کر 74.37 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ اس کی اعلیٰ سطح 74.34 روپے فی ڈالر تھا جو صبح کے وقت درج کیا گیا تھا۔ خام تیل میں تیزی کے دباؤ میں وقت یہ 74.63 روپے فی ڈالر تک کمزور ہو گیا تھا۔ بالآخر یہ 23 پیسے کمزور ہو کر 71.55 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

عالمی بازار میں خام تیل میں آج دو فیصد کی تیزی تھی۔ لندن کا برینٹ کروڈ وعدہ 76 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔ اس سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا مطالبہ بڑھا اور روپیہ کمزور ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details