ریلائنس کا رائٹس ایشو شیئر ایس ای کے انڈیکس میں درج ہوگا
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے رائٹس ایشو شیئرز کو پیر کے روز اسٹاک ایکسچینج میں درج کیا جائے گا۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے مطابق ریلائنس کے رائٹس ایشو والے حصص کا کاروبار 15 جون سے شروع ہوگا۔ آر آئی ایل کے حصص کے برعکس، یہ رائٹس ایشو کے حصص اسٹاک ایکسچینج میں ریلائنس پی پی کے نام سے درج کیے جائیں گے۔ اس کے لئے ایک الگ آئی ایس آئی این نمبر جاری کیا گیا ہے۔
رائٹس ایشو کی پیشکش میں ریلائنس نے درخواست کے ساتھ پہلی قسط میں صرف 25٪ رقم مانگی تھی۔ اس کے مطابق اگر جزوی ادائیگی والے حصص کی مارکٹ قیمت پوری ادائیگی والے حصص کے 25 فیصد سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار جزوی ادائيگی والے حصص پر زیادہ پریمیم ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔ کچھ ماہرین اور میڈیا رپورٹوں میں جزوی ادائیگی کے شیئر کا تخمینہ 630 سے 750 روپے تک ظاہر کیاہے۔
ریلائنس نے رائٹس ایشو کے تحت شیئر ہولڈروں کو 15 حصص پر ایک شیئرمختص کیا ہے۔ دس روپے کی قیمت والے شیئر کا دام 1247 روپے پریمیم کے ساتھ 1257 روپے رکھا گیا ہے۔ شیئر ہولڈروں کو درخواست کے ساتھ اس کا 25 فیصد یعنی 314.25 روپے ادا کرنے تھے۔ باقی رقم اگلے سال مئی میں 25 فیصد یعنی 314.25 روپے اور بقیہ 50 فیصد 628.50 روپے میں دو قسطوں میں نومبر تک ادا کی جانی ہے۔