اردو

urdu

ETV Bharat / business

مئی میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.30 فیصد - costlier food items

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 1.42 فیصد کی کمی آئی ہے۔ دوسری طرف گوشت اور مچھلی کی قیمت 9.03 فیصد، انڈہ کی 15.16 فیصد، دودھ مصنوعات کی 0.64، تیل میں 30.84فیصد اور پھل کی قیمت میں 11.98فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Retail inflation spikes to 6.3% in May on costlier food items
Retail inflation spikes to 6.3% in May on costlier food items

By

Published : Jun 14, 2021, 10:52 PM IST

نئی دہلی: کھانے کی اشیا کی مانگ میں اضافہ اور آمد سخت ہونے سے مئی 2021 میں خوردہ قیمتوں پر مبنی خوردہ افراط زر کی شرح بڑھ کر 6.30 فیصد درج کی گئی ہے۔

پیر کے روز جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ اپریل میں خوردہ افراط زر کی شرح 4.23 فیصد رہی تھی۔ کورونا وبا کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پابندیاں نافذ ہیں جن کا اثر آمد اور لدان پر پڑ رہا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2021 میں موٹے اناج کی خوردہ قیمتوں میں 1.42 فیصد کی کمی آئی ہے۔ دوسری طرف گوشت اور مچھلی کی قیمت 9.03 فیصد، انڈہ کی 15.16 فیصد، دودھ مصنوعات کی 0.64، تیل میں 30.84فیصد اور پھل کی قیمت میں 11.98فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اسی مہینہ میں سبزی کی قیمت 1.92فیصد کم ہوئی ہے۔ مئی 2021میں دلہن کی قیمت 9.39فیصد بڑھی ہے۔ ایندھن کی قیمت میں 11.58فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details