ممبئی: مکیش انبانی کی ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کو نئے سال کا شاندار تحفہ دیتے ہوئے یکم جنوری سے انٹر کنیکٹ یوز چارج ( آئی یو سی ) کو ختم کرنے کا جمعرات کو اعلان کیا آئی یو سی کے تحت جیو صارفین کو اسے پلان سے ملے منٹ ختم ہوجانے پر صارفین کو دوسرے نیٹ ور ک پر کال کرنے کے لیے ری چارج کروانا پڑتا تھا اور چھ پیسے فی منٹ یا فی کال چارج دینا پڑتا تھا جبکہ جیو کے صارفین کو آپس میں ان لمیٹڈ فری کال کی سہولت تھی۔
جیو نے ویر وار کو بیان جاری کر کہا کہ بھارتی ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹرائی) کی ہدایت کے مطابق 'بل اور کیپ دور' ملک میں یکم جنوری 2021 سے لاگو ہورہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے جیو گاہکوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق آئی یو سی چارج ختم ہورہا ہے اور جمعہ یکم جنوری سے جیو گاہک بھی سبھی نیٹ ورک پر گھریلو وائس کال کا فری میں لطف اٹھا سکیں گے۔
جیو نے کہا ہے کہ ستمبر 2019 سے ٹرائی نے جب 'بل اینڈ کیپ دور ' عملدرآمد کی مدت کو بڑھایا تو اس کے پاس آئی یو سی چارج لگانے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا تھا ۔ جیو نے کہا کہ ٹرائی کے اس بندوبست کو لاگو کرنے کے ساتھ ہی وہ اپنے گاہکوں سے کئے گئے وعدے کو فوری اثر سے عمل میں لارہا ہے۔