ریزرو بینک نے کہاکہ آر بی ایل کے ڈپازٹر اور اسٹیک ہولڈروں کو قیاس آرائیوں پردھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے RBL Bank Well Capitalised، اس بینک کی مالی حالت مستحکم ہےFinancial Position Remains Satisfactory۔مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ’’ گذشتہ کچھ دنوں سے آر بی ایل بینک لمیٹڈ کے تعلق سے کچھ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ یہ خدشات بینک میں پیش آئے حالیہ واقعات کی وجہ سے ہیں۔ ریزرو بینک بتانا چاہتا ہے کہ آر بی ایل کے پاس کافی سرمایہ ہے۔ سرمایہ کاروں کو حالیہ باتوں سے بینک کی حالت کے تعلق سے پریشانی ہونے لگی تھی، ریزرو بینک کا آج کا بیان اس نقطہ نظر سے اہم ہے۔
قبل ازیں ہفتہ کوریزرو بینک نے اپنے چیف جنرل منیجر یوگیش کے دیال کو آر بی ایل بینک کے بورڈ میں ایک اضافی ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا۔ انہیں دو سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی نے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وشوویر آہوجا کی فوری طور پر چھٹی پر جانے کی درخواست قبول کر لی۔ ان کی درخواست منظور ہونے کے بعد بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے راجیو آہوجا کو عبوری منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر منتخب کیا۔ ریزرو بینک نے آر بی ایل سے متعلق جاری خدشات کو دور کرتے ہوئے کہاکہ' ششماہی اکاؤنٹنگ کے نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2021 تک بینک کا کیپیٹل ایکویسی ریشو ( سی اے آر) 16.33 فیصد ہے اور پروویژن کوریج 76.6 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 24 دسمبر 2021 تک بینک کا کیش کوریج ریشو یا لیکویڈیٹی کوریج ریشو بھی 153 فیصد ہے جو کافی ہے‘‘۔