نئی دہلی: نجی شعبے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینک کو آئندہ ڈیجیٹل کاروباری سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈز نہ جاری کرنے کو کہا ہے۔ مرکزی بینک نے گزشتہ ماہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے کام کاج متاثر ہونے کے بعد یہ حکم دیا ہے۔
ایچ ڈی ایف سی نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ مذکورہ پابندی گذشتہ دو برسوں میں بینک کے انٹرنیٹ بینکنگ / موبائل بینکنگ / پیمنٹ بینکنگ میں ہونے والے پریشانیوں سے متعلق ہیں۔ آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کو 2 دسمبر 2020 کو ایک حکم جاری کیا ہے۔ 21 نومبر 2020 کو پرائمری ڈیٹا سینٹر میں بجلی بند ہوجانے کی وجہ سے بینک کا انٹرنیٹ بینکنگ اور ادائیگی کا نظام متاثر ہوا تھا۔ "
ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ آر بی آئی نے اس حکم میں "بینک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل 2.0 اور دیگر مجوزہ آئی ٹی ایپلی کیشنز کے تحت اپنے ڈیجیٹل بزنس ڈویلپمنٹ سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈز نہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔'