اردو

urdu

ETV Bharat / business

اقتصادی زون سیز ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور

راجیہ سبھا نے گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق خصوصی اقتصادی زون سیز ترمیمی بل پاس کیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 27, 2019, 9:23 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 9:52 PM IST

لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کر چکی ہے جس سے اس پر جمعرات کو راجیہ سبھا کی مہر لگ گئی۔

صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے بل پر تقریبا دو گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے ارکان کی تمام خدشات کا سلسلہ وار جواب دیا اور کہا کہ تمام چھوٹی چھوٹی باتوں سے اوپر اٹھ کر اس کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا اور دنیا میں اس کی ساکھ مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر ملک کو ہمیشہ فخر ہو گا اور کبھی افسوس نہیں ہوگا۔

وزیر کے جواب کے بعد ایوان نے مسٹر کریم کے قانونی قرارداد کو صوتی ووٹ سے خارج کرکے بل کو متفقہ طور پر منظور کردیا۔ یہ بل کو اس سلسلے میں لائے جانے والے آرڈیننس کی جگہ لے گا۔

اس سے پہلے مسٹر گوئل نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور صورت حال کو دیکھتے ہوئے بل میں ترمیم کے ذریعے 'ٹرسٹ یا کمپنی' کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی منشا پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھلے ہی چھوٹی سی ترمیم ہے لیکن اس کا اثر بڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون (سیز) کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بابا کلیانی کمیٹی قائم کی گئی تھی اور اس کی رپورٹ کو ذہن میں رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 9:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details