بجٹ سے قبل اقلیتی طبقے پر امید نظر آ رہے تھے کہ اشوک گہلوت کی حکومت اقلیتوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی لیکن بجٹ امید پر شاید کھرا نہیں اترا۔ بہر کیف وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس بجٹ میں اقلیتی طبقے کے لیے چار اعلان کیے۔
وزیر اعلیٰ گہلوت نے 'میڈیکل اینڈ ہیلتھ سے متعلق سبھی محکموں کے لیے سنہ 21-2020 میں کل 14 ہزار 533 کروڑ 37 لاکھ روپے کا اعلان کیا'۔
اسی طرح انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنہ 2020۔21 کے لیے زراعت کے لیے 3420 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔
اسی طرح خواتین و اطفال کی فلاح وبہبود کے لیے بھی بجٹ میں خصوصی اعلانات کیے گئے۔
اسی طرح تعلیم کے شعبے کے لیے 39524 کروڑ روپے مختص کیے۔