اردو

urdu

ETV Bharat / business

'سترہ اکتوبر سے ٹرین خدمات شروع کرنے کا اعلان'

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ 19) کی عالمی وبا کی وجہ سے تقریباً سات مہینے سے بند رہنے کے بعد معمول کی ٹرینوں کا آپریشن جلد ہی کردیا جائے گا۔

Railways to start 39 more special trains soon
Railways to start 39 more special trains soon

By

Published : Oct 7, 2020, 8:36 PM IST

ریلوے بورڈ نے ابتدائی مرحلے میں 39 جوڑی ٹرینوں کو خصوصی سروس کے طورپر چلانے کی اجازت دی ہے جن میں راجدھانی، دورونٹو اور شتابدی ٹرینیں شامل ہیں۔

ریلوے بورڈ نے آج اے سی اور سلیپر کلاس والی 26 جوڑی ٹرینوں اور AC چیئر کار والی 13 جوڑی ٹرینوں کو چلانے کی بھی منظوری دی ہے۔ تمام ڈویژنوں کے جنرل منیجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی ان ٹرینوں کا آپریشن شروع کردیں۔ اس کے علاوہ انڈین ریلوے ٹورزم اینڈ کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) نے بھی دو تیجس ٹرینوں کا آپریشن 17 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے سی کلاس میں نئی ​​دہلی - ڈیبروگڑھ راجدھانی 20503/20504، نئی دہلی - ڈیبروگڑھ راجدھانی 20505/20506 اور ممبئی سنٹرل -نظام الدین راجدھانی 12953/12954 شامل ہیں۔ بھوبنیشور-نظام الدین دورنتو، نظام الدین- پونے دورنتو، ہاؤڑہ - پونے دورنتو اور چنئی-نظام الدین دورنتو اور باندرہ ٹرمینل-نظام الدین یووا ایکسپریس کو بھی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

لوکمانیہ تلک ٹرمینل- ہریدوار لوکمانیہ تلک ٹرمینل-لکھنؤ، ناگپور- امرتسر، کامکھیہ- لوکمانیہ تلک ٹرمینل، کامکھیہ- یشونت پور، نظام الدین- پونے ، آنند وہار-نہریہ گنج، نئی دہلی-کٹرا ، باڑمر- یشونت پور، سکندرآباد- شالیمار، سکندرآباد-وشاکھاپٹنم، ہاؤڑہ -یشونت پور، چنئی- مدورائی، باندرہ ٹرمینل-بھوج، بھوبنیشور-آنند وہار، بھوونیشور-نئی دہلی، نظام الدین- پونے، ہاؤڑہ -پونے اور چنئی-نظام الدین کے مابین خصوصی ٹرینیں معمول کی ٹرینوں کی شکل میں چلائی جائیں گی۔آٹھ جوڑی شتابدی ٹرینیں مختلف راستوں پر چلائی جائیں گی۔

نئی دہلی سے کٹرا جانے والی وندے بھارت ٹرین اور جے پور سے دہلی سرائے روہلہ، احمدآباد سے ممبئی سنٹرل، چنئی سے بنگلور اور وشاکھاپٹنم سے تروپتی کے بیچ چلنے والی ڈبل ڈيکر ٹرینوں کو بھی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔آئی آر سی ٹی سی نے بتایا کہ اس نے 17 اکتوبر سے لکھنؤ -دہلی اور احمد آباد-ممبئی کے روٹوں پر تیجس ٹرینوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details