اردو

urdu

ETV Bharat / business

وزیر اعظم نریندر مودی کا برکس اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا برکس اجلاس سے خطاب

By

Published : Nov 14, 2019, 11:05 PM IST

برازیل میں جاری برکس سمٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ' برکس ممالک کو آپسی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا برکس اجلاس سے خطاب

انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو آپسی تعاون مضبوط بنانے اور ایجادات کے میدان میں تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ مودی نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت دنیا کی تجارت کا صرف 15 فیصد ہے جبکہ برکس ممالک کے آبادی پوری دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ' پانچویں ممالک کے ملکی پیداوار میں خدمات کا شعبہ بہت بڑا ہے جس سے اس شعبہ میں تجارت کے امکانات زیادہ ہیں۔

اس اجلاس کا عنوان جدید مستقبل کے لیے معاشی نمو ہماری ترقی کی بنیاد ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ایجادات میں ہمارا تعاون مزید مضبوط ہو۔

وزیر اعظم مودی نے تجویز پیش کی کہ برکس ممالک کے وزراء برائے آبی وسائل کی پہلی میٹنگ بھارت میں منعقد کی جائے جس میں ان ممالک میں پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کیے جاسکیں

پانی کے پائیدار انتظامات اور صفائی کے انتظامات دیہی علاقوں میں ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ وزراء برائے آبی وسائل کی پہلی میٹنگ بھارت میں منعقد کی جائے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ برکس ممالک کے درمیان صحت اور تندرستی کے شعبہ میں تعاون اور بہتری دیکھنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details