صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے بھارت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
نئی دہلی میں بھارت-کوریا تجارتی شرکات داری فورم کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے تجارت اور صنعت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور اور خوراک کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت سرمایہ کاری کے لیے ایک جاذب اور ترجیحی مقام بن گیا ہے۔'