اردو

urdu

ETV Bharat / business

شری گنگا نگر میں پیٹرول 100 روپے کے پار، جانیں وجوہات - پنجاب کے مقابلے میں پیٹرول 10 روپے

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج مسلسل نویں روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا۔ اسی کے ساتھ شری گنگا نگر میں پیٹرول 100.07 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

sri-ganganagar/petrol-rate-over-rs-100-in-sriganganagar-after-continuous-increase
sri-ganganagar/petrol-rate-over-rs-100-in-sriganganagar-after-continuous-increase

By

Published : Feb 17, 2021, 5:20 PM IST

شری گنگا نگر: ملک میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول شری گنگا نگر میں فروخت ہورہا ہے۔ یہاں پاور پیٹرول کی قیمت 103 روپے فی لیٹر ہے تو وہیں عام پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100.07 روپے کے پار ہوچکی ہے۔ عام ڈیزل کی قیمت تقریباً 92.07 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اب پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں۔

ویڈیو

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود، تیل کمپنیاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں۔ بدھ کے روز مسلسل پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اگرچہ ریاستی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 'وی اے ٹی' میں 2 فیصد کمی کر کے لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی تھی لیکن مسلسل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو زیادہ راحت نہیں مل رہی ہے۔

شری گنگا نگر شہر میں پڑوسی ریاست پنجاب کے مقابلے میں پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل تقریباً 9 روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ اعلی نرخوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے، مہاراشٹر کے طرز کو اپنانے اور سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کو بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، تاکہ شری گنگا نگر میں پنجاب سے پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ راجستھان کی بنسبت پنجاب میں پیٹرول اور ڈیزل پر VAT کی شرح بہت کم ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ 'گذشتہ دنوں ریاستی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر وی اے ٹی میں 2 فیصد کی کمی محض مہنگائی کو کم کرنے کا دکھاوا ہے۔'

کورونا دور میں ریاستی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر VAT کی شرح میں اضافہ کیا، اس شرح کو کم کیا جانا چاہیے۔ مقامی پیٹرول پمپز بند ہونے کی راہ پر ہیں۔

مزید پڑھیں:پٹرول کی قیمت بیس پرائس سے تین گنا زیادہ

مہاراشٹر میں بھی پڑوسی ریاستوں میں وی اے ٹی کی شرح کم ہونے کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہوتی تھی لیکن اس کو روکنے کے لیے حکومت نے سرحدی اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی شرح کو پڑوسی ریاست کے برابر کر دی۔ قیمت برابر ہونے کی وجہ سے اسمگلنگ رک گئی۔ مہاراشٹر حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ راجستھان میں VAT کی شرح زیادہ ہونے کے ساتھ جودھپور ڈپو سے شری گنگا نگر تک کا فاصلہ ہے، اسی وجہ سے ٹرانزٹ چارج بھی زیادہ لگتا ہے۔

پیٹرول پمپ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ریاست میں پیٹرول اور ڈیزل پر VAT کی نرخوں میں کمی نہیں کی جاتی ہے، شری گنگانگر کے صارفین کو مہنگے نرخوں پر پیٹرول ڈیزل خریدنا پڑے گا۔

شری گنگانگر ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے، سرحدی علاقوں میں لوگوں کو مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنا پڑے گا۔

شری گنگانگر میں ایچ پی، انڈین آئل اور بھارت پٹرولیم پمپوں پر پیٹرول ڈیزل جئے پور اور جودھ پور ڈپو سے آتا ہے۔ وہاں سے یہاں کا فاصلہ 500 کلومیٹر سے زیادہ ہونے کی وجہ سے اس پر نقل و حمل کا کرایہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف شہروں میں قیمتوں میں فرق ہے۔

راجستھان میں 33 اضلاع میں سب سے مہنگا پیٹرول شری گنگانگر میں فروخت ہورہا ہے۔ مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ٹرک کے کرایوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ روزانہ پنجاب سے پیٹرول ڈیزل کی بڑی آمد ہوتی ہے۔

پیٹرول پمپ آپریٹر سنجے بھاٹیا کا دعویٰ ہے کہ لوگ اس علاقے میں روزانہ پنجاب سے 20 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر کے منافع کما رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاستی حکومت کو ہر مہینے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے لیکن کارروائی نہیں ہوتی۔

وہیں افسران کا خیال ہے کہ پیٹرولیم ایکٹ کے تحت 2 ہزار لیٹر کی چھوٹ دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگوں کو اس قانون کے تحت روکا نہیں جاسکتا۔ بحران کے اس دور میں، پیٹرول اور ڈیزل عام آدمی کی گرفت سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details