پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، ڈیزل میں استحکام - petrol prices rise news in urdu
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز پیٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 80.90 روپے فی لیٹر ہوگئی
نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل تیسرے دن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 18 ویں روز مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز پیٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 80.90 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو 25 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتا اور ممبئی میں اس کی قیمت میں 13 پیسے اضافے سے بالترتیب 82.43 روپے اور 87.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں یہ 12 پیسے مہنگا ہوا، جہاں ایک لیٹر پیٹرول 83.99 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ اس کی قیمت کولکاتا میں 77.06 روپے، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔