اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز مستحکم

آج مسلسل ساتویں روز پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دہلی میں پیٹرول 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

By

Published : Dec 14, 2020, 8:44 AM IST

Petrol, Diesel Rates Unchanged For Seventh Straight Day
Petrol, Diesel Rates Unchanged For Seventh Straight Day

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل ساتویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے ہے۔

سرکاری کمپنیوں نے آج پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن گزشتہ دنوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

دسمبر میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گزشتہ پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں

شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔۔۔83.71 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73.87 روپے

ممبئی۔۔۔۔۔90.34۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.51 روپے

کولکاتا۔۔۔۔85.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 77.44

چنئی۔۔۔۔86.51۔۔۔۔۔۔۔۔۔79.21 روپے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details