اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.16 روپے فی لیٹراب تک کی بلند ترین سطح برقرار رہی۔

Petrol Prices Touch All-Time High in India
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار

By

Published : Jul 3, 2021, 3:45 PM IST

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.16 روپے فی لیٹراب تک کی بلند ترین سطح برقرار رہی۔ جمعہ کو پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ملک کے دوسرے شہروں میں بھی آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہی۔ ممبئی میں پیٹرول 105.24 روپے اور ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول 100.13 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتا میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99.04 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.03 روپے رہی۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام ۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔ 99.16 ۔۔۔ 89.18

ممبئی ۔۔۔ 105.24 ۔۔۔ 96.72

چنئی ۔۔۔ 100.13 ۔۔۔ 93.72

کولکاتا ۔۔۔ 99.04 ۔۔۔ 92.03

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details