اردو

urdu

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز مستحکم

By

Published : Dec 12, 2020, 10:30 AM IST

آج مسلسل پانچویں روز پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دہلی میں پیٹرول 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

petrol diesel prices unchanged today
petrol diesel prices unchanged today

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل پانچویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے ہے۔

سرکاری کمپنیوں نے آج پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن گزشتہ دنوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

دسمبر میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں

شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔۔۔83.71 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73.87 روپے

ممبئی۔۔۔۔۔90.34۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.51 روپے

کولکاتا۔۔۔۔85.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 77.44

چنئی۔۔۔۔86.51۔۔۔۔۔۔۔۔۔79.21 روپے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details