بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 110ویں دن مستحکم رہیں۔Petrol Diesel Prices In India
ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکز کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے ، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
Petrol Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 110ویں دن بھی مستحکم
ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔ Petrol Diesel Prices on 22nd Feb
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 110ویں دن بھی مستحکم
یہ بھی پڑھیں : Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
شہر ……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی …………95.41……… 86.67
کولکاتہ ......104.67......89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی ............... 101.40 .......... 91.43
یو این آئی۔