مختلف شہروں میں پٹرول نو سے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت پانچ سے چھ پیسے فی لیٹر کم ہوئی ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں پیٹرول آج 10 پیسے سستا ہوکر 75.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ جوکہ 08 جنوری کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی پانچ پیسے سستا ہوکر 69.06 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔
پٹرول۔ڈیژل مسلسل دوسرے دن سستا
ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن گراوٹ دیکھی گئی۔
علامتی تصوری
ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت 10-10 پیسے کم ہوکر بالترتیب 81.39 روپے اور 78.76 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہی ہے۔کولکاتا میں پٹرول نو پیسے سستا ہوکر آج 78.39 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں پانچ پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ بالترتیب 71.43 روپے اور 72.42 روپے فی لیٹر رہی۔ جبکہ چنئی میں یہ چھ پیسے سستا ہوکر 72.98 روپے فی لیٹر ہوگیا۔