اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

Petrol, diesel prices at fresh highs as rates up for 2nd straight day
Petrol, diesel prices at fresh highs as rates up for 2nd straight day

By

Published : Feb 10, 2021, 3:16 PM IST

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز دہلی میں 30 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 29 پیسے اور چنئی میں 26 پیسے فی لیٹر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اسی دوران دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں پیٹرول 87.60 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی پیٹرول 94.12 روپے لیٹر ہے۔

دوسری جانب بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔ تاہم بینچ مارک خام تیل فی بیرل 61 سے زیادہ ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 87.60 روپے، 88.92 روپے، 94.12 روپے اور 89.96 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 77.73، 81.31 روپے، 84.63 روپے اور 82.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹرکونٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) میں بینچ مارک خام تیل بدھ کے روز اپنے گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ فی بیرل 61.03 ڈالر پر کاروبار کررہا تھا۔

نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج (این آئی ایم اے ایکس) پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) مارچ کا معاہدہ گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.22 فیصد کم ہوکر 58.23 ڈالر فی بیرل پر تجارت کررہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details