اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے ہوا مہنگا - petrol diesel price news in urdu

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان جمعرات کے روز ایک دن کے وقفے کے بعد آٹو ایندھن پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں ایک ساتھ بڑھائیں گئیں۔

Petrol, diesel prices hiked today after a day's pause
پیٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے ہوا مہنگا

By

Published : Sep 30, 2021, 3:37 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے تین برس کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکے بعد گھریلو مارکیٹ میں جمعرات کے روز ڈیزل 30 پیسےاورپٹرول 25 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا۔ کل ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔

منگل کے روز ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں کے بعد 20 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا۔ ڈیزل کی قیمت گزشتہ سات دنوں میں سے پانچ دن میں 1.25 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔

یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل ساتویں دن اضافے کے بعد کل نرمی رہی ۔ گزشتہ روزامریکی مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پربریٹ کروڈ2.25 ڈالر فی بیرل گر کر 78.64 ڈالر اور امریکی کروڈ کمی کے ساتھ 74.83 ڈالر فی بیرل پر رہا ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔۔ 101.64 ۔۔۔۔ 89.87

ممبئی۔۔۔۔ 107.71 ۔۔۔۔ 97.52

چنئی ۔۔۔۔ 99.36 ۔۔۔۔ 94.45

کولکاتا۔۔۔۔102.17 ۔۔۔ 92.97

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details