اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

By

Published : Jun 24, 2021, 1:16 PM IST

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔ پٹرول میں مسلسل ہو رہے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7 پیسے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ماہ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.15 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں بھی پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل سات پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج سے یہاں ایک لیٹر پٹرول 103.89 روپے اور ڈیزل 95.79 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

  • آج ملک کے چار میٹرو پولیٹن شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:۔

شہر کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹرول روپے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل روپے

دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 97.76 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 88.30

ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 103.89 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 95.79

چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.88 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 92.89

کولکاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 97.63 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 91.15

چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.88 روپے اور ڈیزل چھ پیسے کے اضافے سے 92.89 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ جبکہ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سات پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ وہاں پٹرول 97.63 روپے اور ڈیزل 91.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details