اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول 90، ڈیزل80 کے پار، قیمتوں میں کمی کا انتظار

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے بعد ہفتے کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن استحکام رہا۔

By

Published : Apr 17, 2021, 12:35 PM IST

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پندرہ دن کے استحکام کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ان میں کمی کی۔ اس دن دہلی میں پٹرول 16 پیسے کی کمی سے 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر کا نام پٹرول ڈیزل روپے

دہلی 90.40 80.73

ممبئی 96.82 87.81

چنئی 92.43 85.73

کولکتہ 90.62 83.61

ABOUT THE AUTHOR

...view details