ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اتوار کے روز 22 پیسے سستا ہوکر 72.23 روپے فی لیٹر پر آ گیا جو 17 ستمبر 2019 کے بعد سب سے کمترین سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 20 پیسے کم ہوکر 65.23 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ گزشتہ سال 12 ستمبر کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔
پٹرول ڈیزل کی قیمت پانچ ماہ میں کم ترین سطح پر
پٹرول ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن کی کمی کے ساتھ تقریباً پانچ ماہ کے سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
علامتی تصویر
کولکاتا میں پٹرول 21 پیسے سستا ہوکر 74.92 روپے، ممبئی میں 22 پیسے سستا ہوکر 77.89 روپے اور چنئی میں 23 پیسے سستا ہوکر 75.04 روپے فی لیٹر رہ گیا۔
ڈیزل کی قیمت کولکا میں 20 پیسے کم ہوکر 67.59 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 21-21 پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل آج ممبئی میں 68.36 روپے اور چنئی میں 68.89 روپے کا فروخت ہورہاہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:37 PM IST